بیوی کو قتل کرنے کیلئے شوہر نے لی کرائے کے قاتل سانپ سے مدد

نئی دہلی(ہم دوست نیوز) بھارت میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے لیے کرائے کے قاتل سانپ سے مدد لی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس شخص کا مقصد خاتون کے زیورات ہتھیانا اور دوسری عورت سے شادی کرنا تھا۔ سننے میں یہ عجیب لیکن ایک حقیقت ہے کہ بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع کولم میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے لیے کرائے کے قاتل سانپ سے مدد لی۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ 2020 میں رونما ہوا تھا لیکن تفتیش کاروں کو اس کے شواہد جمع کرنے میں ایک سال کا وقت لگا۔ مذکورہ کیس میں خاتون کے والدین نے داماد پر بیٹی کے قتل کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے اس کے خلاف درخواست جمع کروائی تھی۔

Leave a Reply