خلا میں مرچیں اگانے کا کامیاب تجربہ

( ہم دوست نیوز) خلائی مخلوق کے بعد پیش خدمت ہے خلائی سبز مرچ

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی طرف سے یہ دعوی کیا جا رہا ہے کہ خلا میں مرچیں اگانے کا پہلا کامیاب تجربہ کر لیا گیا ہے ۔

دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ مرچیں بھی زمینی مرچوں جیسا ذائقہ رکھتی ہیں۔

خلائی اسٹیشن کی طرف سے دعویٰ ہے کہ وہاں رہنے والے خلا بازوں نے ان مرچوں کو کھا کر دیکھا ہے اور ان مرچوں کے ذائقے کو بہترین قرار دیا ہے۔

یاد رہے اسی سال جون کے مہینے میں ناسا نے عالمی خلائی سٹیشن کو مرچوں کے بیج بھیجے تھے ۔ جہاں انہیں کامیاب طریقے سے اگا لیا گیا ہے ۔

ان بیجوں کو بونے کے بعد ہی چند روز میں ان سے پودے نکل آئے جو صرف دو ماہ میں بڑے ہو کر مرچیں بھی دینے لگ پڑے ۔

یہ بھی پڑھیں
قیمہ بھری شملہ مرچ بنانے کا طریقہ

مرچیں تیار ہونے پر امریکی خلانورد میگن میک آرتھر نے تمام عملے کو ٹاکوز تیار کرکے کھلائے تجے یہ ٹاکوز شوارما جیسے نظر آتے ہیں ۔

امریکی خلا باز نے باقی عملے کی ان مرچوں کے استعمال کے ساتھ دعوت کی تھی ۔ میگن نے کہا ہے کہ ہم نے باقی بچی ہوئی مرچیں محفوظ کر لی ہیں تاکہ انہیں دوبارہ زمین پر بھیجا جاسکے ۔ جس پر ابھی تحقیق کی ضرورت ہے ۔

Leave a Reply