حاملہ صحافی اسپتال جاتے ہوئے کار بم دھماکہ میں شہید ہو گئیں

حاملہ صحافی اسپتال جاتے ہوئے کار بم دھماکہ میں شہید ہو گئیں

ہم دوست نیوز:( انٹرنیشنل) یمن میں معروف صحافی ریشا عبداللہ کار بم دھماکہ میں شہید ہو گئیں۔ ریشا عبداللہ حاملہ تھیں اور وہ اپنے شوہر کے ہمراہ اسپتال جا رہیں تھیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یمن میں اسپتال جاتے ہوئے حاملہ خاتون صحافی کی کار دھماکے میں تباہ ہوگئی ۔دھماکے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق اور ان کے شوہر شدید زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے یمن کی حاملہ خاتون صحافی ریشا عبداللہ بچے کو جنم دینے اپنی کار میں اسپتال جا رہی تھیں کہ کار میں دھماکا ہو گیا۔کار بم دھماکے میں خاتون صحافی موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں جب کہ ان کے شوہر شدید زخمی ہیں۔
واضح رہے ریشا کہ شوہر محمود العتمی بھی ایک صحافی ہیں۔


پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کار میں ایک ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا گیا تھا ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹیلیجنس بیورو عائشہ سیٹھی سلنڈر دھماکے میں شہید ہو گئیں

دوسری جانب زخمی شوہر محمود العتمی نے حملے کی ذمہ داری حوثی باغیوں پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ کافی عرصے سے وہ ہمیں ڈھونڈ رہے تھے۔ حوثی باغی مسلسل دھمکا رہے تھے۔

Leave a Reply