امیزون انڈیا پر آن لائن افیون اسمگلنگ کا الزام

(ہم دوست نیوز): رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 14 نومبر کو پولیس نے دو افراد کو 20 کلو افیون کے ساتھ گرفتار کیا تھا جو کہ اس منشیات کو فروخت کرنے کے لیے امیزون انڈیا کی ویب سائٹ کا سہارا لے رہے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان اس منشیات کو قدرتی مٹھاس رکھنے والے اسٹیویا کے پتوں کے نام پر دیگر ریاستوں میں بھی فروخت کر رہے تھے۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پولیس کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں امیزون کی جانب سے فراہم کیے گئے حقائق اور دستاویزات میں فرق کی بنیاد پر نشہ آور اشیا اور منشیات رکھنے کے تحت امیزون انڈیا کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کا نام ملزم کے طور پر شامل کیا گیا۔

تاہم گزشتہ روز عدالت کی جانب سے ان پر نارکوٹیکس قوانین کے تحت افیون کی آن لائن اسمگلنگ کا الزام عائد کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ابھی تک پولیس نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس الزام میں امیزون انڈیا کے کتنے ایگزیکٹو پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

Leave a Reply