کنگنا کو مودی کا

کنگنا کو مودی کا وفادار بننا بہت مہنگا پڑا

(ہم دوست نیوز): کنگنا کو مودی کا وفادار ہو نا بہت مہنگا پڑا۔بھارتی نیوز ایجنسی کے مطابق سوشل میڈیا پر سکھ برادری کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے پر کنگنارناوت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمہ سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے امر جیت سنگھ سدھو کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ممبئی میں درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ کنگنا رناوت کی جانب سے جان بوجھ کر کسانوں کے احتجاج کو خالصتانی تحریک قرار دیا گیا ہے۔یہاں تک کہ پھر انہیں خالصتانی دہشتگرد بھی کہہ دیا گیا۔

کنگنا رناوت نے انسٹا گرام اسٹوری پر بھارت میں احتجاج کرنے والے کسانوں سے متعلق لکھا تھا کہ “ہو سکتا ہے کہ خالصتانی دہشتگرد حکومت کا بازو ہی توڑ دیں۔لیکن اس خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی کو بھی یاد رکھیں جس نے ایسے لوگوں کو اپنی جوتی کے نیچے کچل دیا تھا۔

اس سے فرق نہیں پڑتا کہ اس نے قوم کو کتنا دکھ پہنچایا۔ اس نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر انہیں مچھروں کی طرح کچل ڈالا لیکن ملک کو ٹکڑے ہونے سے بچا لیا۔

Leave a Reply