ایسی تباہی کبھی نہیں

“ایسی تباہی کبھی نہیں آئی”

(ہم دوست نیوز): ایسی تباہی کبھی دیکھنے میں نہیں آئی۔ ترک عوام اپنی کرنسی کی قدر میں شدید گراوٹ کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں.

جب گزشتہ روز لیرا کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں 15فیصد گراوٹ ہوئی تو مرکزی اپوزیشن پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ملک کو تاریخ کی سیاہ ترین تباہی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اپوزیشن کی ریپبلیکن پیپلز پارٹی کے رہنما کمال قلیج اوغلو کا کہنا تھا کہ ملک کی تاریخ میں ایسی تباہی کبھی نہیں دیکھی۔ انہوں نے کرنسی کی گراوٹ کا الزام ترک صدر رجب طیب اردوان پر عائد کیا۔جو کہ 2003 سے ملک پر حکومت کر رہے ہیں۔

اپوزیشن رہنما کا کہنا تھا کہ اس وقت رجب طیب اردوان جمہوریہ ترکی کی قومی سلامتی کے لیے ایک بنیادی مسئلہ ہیں۔

رجب طیب اردوان نے شرح سود میں کمی کرنے کے لئے مرکزی بینک پر دباؤ ڈالا تھا تاکہ سرمایہ کاری، برآمدات اور روزگار کے مواقع بڑھیں۔

تاہم کچھ ناقدین کا خیال ہے کہ اس سے دوہرے ہندسوں کی افراط زر کو مزید ہوا ملے گی۔ جس سے لیرا کی قدر میں کمی آئے گی اور ترکوں کی آمد مزید نیچے جائے گی۔

Leave a Reply