بالی ووڈ: سلمان خان کا نئے اداکاروں کو چیلنج

(ہم دوست نیوز): بالی وڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے نئے اداکاروں کو چیلنج دے دیا۔سلمان خان نے کہا کہ نئے اداکاروں کو اسٹار بننے کے لئے سخت محنت کرنا ہوگی۔

3 دہائیوں سے بالی وڈ کے سپر سٹار بن کر راج کرنے والے سلمان خان نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ مقام اور اسٹار ڈم حاصل کرنے کے لیے میں نے سخت محنت کی۔

55 سال کی عمر میں بھی بہت کام اور محنت کرتا ہوں۔ اگر نئے اداکار میری جگہ لینا چاہتے ہیں تو ان کو بھی سخت محنت کی ضرورت ہے۔ ان کے لیے میدان خالی نہیں چھوڑا جائے گا۔

سلمان خان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹارز کا دور کبھی ختم نہیں ہوتا۔ ہر دور میں کوئی نہ کوئی اسٹار ہوتا ہے۔ اسٹار بننے کے لئے سخت محنت کے ساتھ ساتھ بہت سی دوسری چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

نئے اداکاروں سے کہتا ہوں کہ محنت کرو بھائی۔ ہم بھی 50 سال سے زیادہ کی عمر میں محنت سے کام کر رہے ہیں.

Leave a Reply