مہمانوں کو کچھ پابندیوں

کترینہ کی شادی میں مہمانوں کو کس پابندی کا سامنا ہو گا ؟

(ہم دوست نیوز): کترینہ کیف کی شادی میں مہمانوں کو کچھ پابندیوں کا سامنا بھی کرنا ہوگا۔ کترینہ کیف اور وکی کوشل دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

اگلے ماہ شادی کی خبروں پر دونوں فنکاروں نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔جبکہ ابھی تک ان کے والدین نے بھی کسی قسم کا ردعمل نہیں دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ یہ فلمی جوڑا اگلے ماہ راجستان میں شادی کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے ایونٹ مینجمنٹ ایجنسی کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ شادی میں شرکت کرنے والے مہمان دلہا و دلہن کی تصاویر اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ نہ کریں۔

اس مقصد کے لیے ایک سکیورٹی ٹیم بھی تشکیل دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق شادی میں بالی وڈ کی بڑی شخصیات کو بھی مدعو کیا جائے گا۔تاہم تصاویر اور ویڈیوز بنانے کی پابندی تمام مہمانوں کے لئے ہے۔

Leave a Reply