کترینہ کورٹ میرج

کیا کترینہ کورٹ میرج کریں گی؟

(ہم دوست نیوز): بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل اگلے ماہ ممبئی میں کورٹ میرج کر لیں گے۔جس کے بعد دسمبر کے آغاز میں روایتی انداز میں شادی کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا گزشتہ دو ماہ سے دونوں اداکاروں کی شادی سے متعلق دعوے کر رہا ہے۔ پچھلی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں سادگی سے ممبئی میں شادی کریں گے۔

تاہم اب دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں کورٹ میرج کرنے کے بعد ریاست راجستھان میں روایتی طریقوں کے مطابق شادی کریں گی۔ شوبز ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ جوڑے نے ابھی سے ہی شوبز کی اہم شخصیات کو شادی کی دعوت دینا شروع کر دی ہے۔

تاہم کچھ خاص شخصیات کو ابھی تک مدعو نہیں کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جوڑے نے تاحال سلمان خان، ان کے بھائیوں سہیل خان ، ارباز خان ، ان کے والد سلیم خان اور خاندان کے دیگر افراد کو اپنی شادی کی دعوت نہیں دی۔

Leave a Reply