برطانوی شہریت بغیر اطلاع

برطانوی شہریت بغیر اطلاع کے بھی معطل ہو سکے گی

(ہم دوست نیوز): برطانوی شہریت اب کسی بھی وقت بغیر اطلاع کئےبھی کینسل کی جاسکے گی۔ہوم سیکرٹری پریتی پٹیل نے ‘ نیشنیلٹی اینڈ بارڈر ‘ میں ایک نئی شق شامل کی ہے۔

جس کی وجہ سے حکومت کو یہ اختیار حاصل ہو گیا کہ وہ کسی کو بتائے بغیر بھی اس کی برٹش نیشنلٹی کینسل کر سکتی ہے. مذکورہ بل میں یہ نئی شق رواں ماہ کے شروع میں اپڈیٹ کی گئی تھی۔

جس کے مطابق حکومت کسی ایسے شخص کو نوٹس دینے سے بھی مستثنیٰ ہوگی جس کی شہریت ختم کرنا ہو گی۔ اس کی وجہ سے قومی اور عوامی مفاد بتائی گئی ہے۔

انسٹی ٹیوٹ آف ریس ریلیشنز کے وائس چیئرمین فرانسس ویبر نے کہا ہے کہ یہ ترمیم ایسا پیغام دیتی ہے کہ کچھ شہری برطانیہ میں پیدا ہونے اور پرورش پانے کے باوجود بھی اس ملک میں تارکین وطن ہی رہیں گے۔

اس لیے ان کی شہریت اور تمام بنیادی حقوق غیر یقینی ہیں۔ اس کا شکار زیادہ تر اقلیتیں ہوں گی۔ یہ بل انسانی حقوق کے بنیادی اصولوں سے بھی متصادم معلوم ہوتا ہے۔

Leave a Reply