قذافی کے بیٹے

قذافی کے بیٹے صدارتی انتخابات کے لئے نااہل قرار

(ہم دوست نیوز): عرب میڈیا کے مطابق قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی صدارتی انتخابات لڑنے کے لیے اہل نہیں ہیں۔ اس لئے ان کا نام صدارتی امیدواروں کی فہرست سے خارج کردیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ طرابلس میں ملٹری پراسیکیوٹر نے الیکشن کمیشن پر زور دیا تھا کہ سیف الاسلام سیف کو 2015 میں جنگی جرائم کے الزامات میں ایک عدالت نے سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔ لہذا ان کا نام صدارتی انتخابات سے خارج کیا جائے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخابات کے دور میں 98 امیدوار شامل تھے. الیکشن کمیشن نے ابتدائی طور پر ان میں سے 25 کے نام خارج کر دیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیبیا میں میں صدارتی انتخابات 24 دسمبر کو ہوں گے۔ امیدواروں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل سیف الاسلام قذافی نے صدارتی انتخابات کےلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔

Leave a Reply