پاکستان سے سعودی عرب جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

ہم دوست نیوز:( خوشخبری) پاکستان سے سعودی عرب جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان سے براہ راست فلائٹ آپریشن بحال کر دیا ہے۔ جس کے بعد اب پاکستان سے سعودیہ جانے والوں کو کسی تیسرے ملک قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا۔واضح رہے پہلے کسی تیسرے ملک میں قرنطینہ کرنا پڑتا تھا۔

سعودی حکام کے مطابق سعودی عرب آنے والوں کو پانچ روز قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔

اس حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطی طاہر محمود اشرفی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان سے مسافروں کو آنے کی اجازت کا فیصلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب: ریاض سفاری آنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری۔۔۔۔

ایسے ہزاروں پاکستانی جو سعودی عرب واپسی کے منتظر تھے اس فیصلہ کے بعد اب سعودی عرب جا سکیں گے۔

Leave a Reply