جیک ڈورسی مستعفیٰ

ٹویٹر کے سی ای او جیک ڈورسی نے اپنے عہدہ سے استعفی دیدیا

ہم دوست نیوز ( ٹیکنالوجی) ٹویٹر کے سی ای او جیک ڈورسی نے اپنے عہدہ سے استعفی دیدیا۔ اب ان کی جگہ پر پراگ اگروال نئے سی ای او ہوں گے ۔
تفصیلات کے مطابق جیک ڈورسی نے ٹویٹر پر اپنا استعفی شیئر کیا ہے ۔ میں نے ٹویٹر چھوڑنے کا ذہن بنا لیا ہے ، مجھے خوشی ہے کہ کمپنی اپنے بانیوں سے الگ ہٹ کر آگے بڑھنے کی حالت میں آچکی ہے ۔


انہوں نے کہا کہ اب پراگ اگروال پر ٹویٹر کی ذمہ داری ہوگی ۔ انہوں نے کمپنی سے استعفی دینے کا یہ سب سے صحیح وقت بتایا ہے ۔ اس کیلئے انہوں نے تین وجوہات کا تذکرہ کیا ہے ۔
جیک نے پہلی وجہ یہ بتائی ہے کہ پراگ کمپنی کے نئے سی ای او بن رہے ہیں ۔ بورڈ نے نئے سی ای او کیلئے طویل پروسیس پر عمل کیا اور سبھی نے ایک سر میں پراگ اگروال کو منتخب کیا ۔ کمپنی کے بارے میں ان کی سمجھ کی وجہ پراگ میری پسند رہے ہیں ۔ پراگ نے ہر مشکل فیصلہ کے پیچھے اہم رول ادا کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ کمپنی آج یہاں کھڑی ہے ۔انہوں نے پراگ اگرول کی کافی تعریف بھی کی ہے ۔

جیک نے دوسری وجہ یہ بتائی ہے کہ بریٹ ٹیلر کا بورڈ چیئرمین بننے کا فیصلہ بھی اہم وجہ ہے ۔ جب میں سی ای او بنا تھا تب بریٹ سے بورڈ جوائن کرنے کیلئے کہا تھا ۔ وہ ہر طریقہ سے کمپنی کیلئے بہترین رہے ہیں
وہیں جیک نے تیسری اور آخری وجہ یہ بتائی ہے کہ یہ سب کچھ آپ لوگوں کی وجہ سے ممکن ہوسکا ہے ۔ ہماری ٹیم میں کافی زیادہ امکانات ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اس کو پراگ کی مثال سے سمجھا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کمپنی میں ایک انجینئر کے عہدہ پر جوائن کیا تھا اور اب وہ ہمارے سی ای او ہیں ۔ یہ مجھے فخر کا احساس کراتا ہے ۔ میں جانتا ہوں کہ پراگ آپ کی صلاحیتوں کا صحیح طریقہ سے استعمال کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:ٹویٹر سے پیسہ کمائیں

واضح رہے جیک ڈروسی اب تک ٹویٹر اور اسکوائر کے سی ای او کے طور پر کام کررہے تھے اور ٹوئٹر نے واضح طور پر کہا ہے کہ جیک ڈورسی کمپنی کے بورڈ آف ممبر سال 2022 کے آخر تک برقرار رہیں گے ۔
۔

Leave a Reply