علیزے کو بالی ووڈ

سلمان خان کااپنی بھانجی کے حوالے سے اہم فیصلہ

(ہم دوست نیوز) : معروف بھارتی اداکار سلمان خان نے اپنی بھانجی علیزے کو بالی ووڈ میں متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان آئندہ ماہ اپنی بھانجی علیزے کو بالی ووڈ میں متعارف کروائیں گے۔ بہت جلد علیزے ایک رومانوی فلم میں نظر آئیں گی۔ اس فلم کے پروڈیوسر سلمان خان خود ہوں گے۔

سلمان خان بھانجی کے کرئیر میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔وہ گزشتہ کئی دنوں سے اپنی بھانجی کو ٹریننگ بھی دے رہے ہیں۔ علیزے کی فلم کی شوٹنگ آئندہ سال شروع ہوگی اور امید کی جارہی ہے کہ فلم 2023 میں ریلیز ہو جائے گی۔

اس سے پہلے یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ علیزے سلمان خان کے قریبی دوست سورج کی فلم میں کام کریں گی تاہم وہ اس فلم میں نظر نہیں آئیں۔

خیال رہے کہ علیزے نے رواں سال ستمبر میں ایک جیولری برانڈ کے لیے ماڈلنگ کی تھی جس کے بعد سلمان خان سمیت دیگر افراد نے بھی ان کی اداکاری کو پسند کیا تھا۔

اداکار سلمان خان نے علیزے کی ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ارے واہ ! بیٹا علیزے تم کتنی اچھی لگ رہی ہو اور کتنی اچھی پرفارمینس دی ہے۔

Leave a Reply