(ہم دوست نیوز):اداکار رنویر سنگھ کی نئی فلم “83” کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
اداکار رنویر سنگھ کی نئی فلم “83” کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔انڈیا میں کھلاڑیوں سمیت مشہور شخصیات کی زندگی پر فلم بننا کوئی نئی بات نہیں ہے۔
اس سے پہلے بھی سابق کپتان ایم ایس دھونی اور اداکار سنجے دت سمیت متعدد بزنس مین اور فوجی اہلکاروں کی زندگیوں پر درجنوں فلمیں بن چکی ہیں۔اب انڈیا کو پہلی بار کرکٹ کی دنیا میں عالمی چیمپئن بنانے والے سابق کپتان کپل دیو کی زندگی پر فلم بنائی جا رہی ہے۔
انڈیا نے پہلی بار کپل دی کی کپتانی میں کرکٹ ورلڈکپ 1983 میں اپنے نام کیا تھا۔ اس فلم میں بھی یہی کہانی دکھائی گئی ہے۔جبکہ ان کی نجی زندگی کو بھی فلم کے ذریعے دکھایا گیا ہے۔اس فلم میں اداکار رنویر سنگھ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ فلم میں ان کی اہلیہ ادکارہ دپیکا پڈوکون ، کپل دیو کی بیوی بنی ہوئی ہیں۔
‘بجرنگی بھائی جان’ اور ‘ایک تھا ٹائیگر’ جیسی کامیاب فلمیں بنانے والے کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’83’ اگلے ماہ کی 24 تاریخ کو ریلیز کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بھارتی تجزیہ کار ترن آدارش نے بھی رنویر سنگھ کی فلم کے ٹریلر پر تعریفوں کے پل باندھ دیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فلم 83 کا ٹریلر دیکھ کر کپل دیو کی کپتانی میں جیتنے والے عالمی کپ کی یادیں تازہ ہوگئیں ہیں۔