انٹونیو گوٹریس

وائرس کی کوئی سرحد نہیں ہوتی: انٹونیو گوٹریس

وائرس کی کوئی سرحد نہیں ہوتی: انٹونیو گوٹریس

واشنگٹن:(ہم دوست نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ وائرس کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کی بنیاد پر مخصوص ملکوں اور خطوں کو ہدف بناکر سفری پابندیاں عائد کرنا غیرمنصفانہ اور غیرمؤثر ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے اپنے ایک بیان کہا کہ جن ملکوں نے نئے وائرس کی اطلاع دی ان کے خلاف پابندیاں لگا کر انہیں سزا نہیں دینی چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وائرس کو پھیلنے سے روکنے کا واحد راستہ مسافروں کی ٹیسٹنگ کے لیے مناسب اور مؤثر اقدامات کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی نے مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا

Leave a Reply