دنیا کے سستے اور

دنیا کے سستے اور مہنگے ترین شہروں کی فہرست جاری کردی گئی

(ہم دوست نیوز): دنیا کے سستے اور مہنگے ترین شہروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

کرونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں طلب اور رسد کا سلسلہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ جس کے باعث دنیا کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے دنیا کے سستے ترین اور مہنگے ترین شہروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

ورلڈ وائڈ کاسٹ آف لِوِنگ انڈیکس کے نام سے جاری کی گئی فہرست میں شام کے دارالحکومت دمشق کو دنیا کا سب سے سستا شہر قرار دیا گیا۔ جبکہ اس کے ہمسایہ ملک اسرائیل کا دارالحکومت تل ابیب دنیا کا مہنگا ترین شہر قرار پایا۔جو کہ پانچ درجے ترقی کے بعد سب سے اوپر آیا ہے۔

اس جاری کردہ فہرست میں پاکستان کا شہرِ قائد سستے ترین شہروں کی فہرست میں گزشتہ سال کی طرح بدستور چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

سستے ترین شہر :

1. دمشق (شام)

2. تریپولی (لیبیا)

3. تاشقند (ازبکستان)

4. تیونس ( تونسیہ)

5.الماتے (قازقستان)

6.کراچی (پاکستان)

7.احمد آباد (بھارت)

8. الجزائر ( الجیریا)

9. بیونس آئرس (ارجنٹینا)

10. لوساکا (زیمبیا)

مہنگے ترین شہر :

1. تل ابیب (اسرائیل)

2. پیرس (فرانس)

3. سنگا پور (سنگا پور)

4. زیورخ (سوئٹزر لینڈ)

5. ہانگ کانگ (چین)

6. نیو یارک سٹی (امریکہ)

7. جنیوا (سوئٹزرلینڈ)

8. کوپن ہیگن (ڈنمارک)

9. لاس اینجلس (امریکہ)

10. اوساکا (جاپان)

Leave a Reply