ترجمان امارت اسلامی

اقوام متحدہ کا فیصلہ اصولوں اور انصاف پر مبنی نہیں: ترجمان امارت اسلامی

اقوام متحدہ کا فیصلہ اصولوں اور انصاف پر مبنی نہیں: ترجمان امارت اسلامی
کابل :(ہم دوست نیوز) امارت اسلامی کے ترجمان اور اقوم متحدہ کیلئے نامزد نمائندے سہیل شاہین کا تازہ بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کا جنرل اسمبلی میں افغان نشست فی الحال نئی افغان حکومت کو نہ دینے کا فیصلہ اصولوں اور انصاف پر مبنی نہیں ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان امارت اسلامی سہیل شاہین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے افغان عوام کے جائز حقوق چھین لیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:روس کا امریکی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم
انہوں نے کہا کہ امید ہے مستقبل قریب میں اقوام متحدہ یہ حق حکومت افغانستان کے نمائندے کے حوالے کر دے گی تاکہ افغان عوام کے مسائل کو زیادہ موثر طریقے سے حل کیا جا سکے۔

Leave a Reply