دنیا کا سب سے

دنیا کا سب سے چھوٹا کیمرہ

(ہم دوست نیوز):دنیا کا سب سے چھوٹا کیمرہ

پرنسٹن یونیورسٹی اور جامعہ واشنگٹن کے انجنیئروں نے دنیا کا سب سے چھوٹا کیمرہ بنالیا ہے۔ یہ کیمرہ بہت واضح رنگین تصاویر بھی لے سکتا ہے۔

یہ کیمرہ شیشے کا ایک شفاف پینل نما نظرآتا ہے جس میں ایسا دکھائی دیتا ہے کہ گول دائرے میں کوئی سفید شے موجود ہے۔ نصف ملی میٹر کی معمولی جسامت کا یہ کیمرہ روشنی کو اس طرح موڑتا ہے کہ اس کا عکس مکمل ہوجاتا ہے۔

اس سے بہت شفاف اور خوبصورت تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں سے ایک نیچے دائیں جانب ایک تصویر دیکھی بھی جاسکتی ہے۔

اس کیمرے کے سینسر نے سب سے پہلے 720 پکسل چوڑی اور اتنی لمبی تصویر کھینچی، جس نے قدرتی روشنی میں 400 سے 700 نینومیٹر طولِ موج میں تصویر لی ہے۔ اس کیمرے کی خوبی یہ ہے کہ یہ 40 درجے فیلڈ ویو دیکھ سکتا ہے۔

اس کیمرے کی تیاری بہت آسان ہے۔ماہرین کے مطابق اس کا سب سے اہم استعمال صحت و طب میں ہوسکتا ہے۔ اس کی وجہ سے فون کی پشت پر تین یا چار کیمروں کی ضرورت بھی ختم ہوجائے گی۔

Leave a Reply