فلم اسپائیڈر مین کی

فلم اسپائیڈر مین کی ریلیز سے پہلے ہی بھارت میں دھوم۔۔۔

(ہم دوست نیوز): فلم اسپائیڈر مین کی ریلیز سے پہلے ہی بھارت میں دھوم۔۔۔

اطلاعات کے مطابق بالی ووڈ کی فلم اسپائیڈر مین ، نو وے ہوم نے ریلیز ہونے سے پہلے ہی بھارت میں دھوم مچا دی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیما گھروں نے فلم کی ریلیز سے قبل ٹکٹس کی بکنگ کا آغاز کر دیا ہے۔

جس سے پی وی آر سنیما نے صرف 3 گھنٹے کے اندر اندر فلم کے 50,000 ٹکٹ فروخت کر کے تاریخی ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔یاد رہے کہ بھارت میں کام کرنے والی اس انٹرٹینمنٹ کمپنی کی 900 اسکرینز ہیں۔ اس کی آمدنی کا تخمینہ 2.1 کروڑ روپے لگایا گیا۔

واضح رہے کہ یہ فلم جس کا دنیا بھر میں مداحوں کو بے تابی سے انتظار تھا۔ بالآخر 17 دسمبر کو ریلیز ہو گی۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ اسپائیڈر مین، نو وے ہوم ہندوستان میں وبائی مرض کرونا وائرس کے دوران ریلیز ہونے والی سب سے بڑی اور کامیاب فلم ثابت ہوگی۔

Leave a Reply