جاپان میں ڈوئل موڈ

جاپان میں ڈوئل موڈ گاڑی کا افتتاح کر دیا گیا

جاپان میں ڈوئل موڈ گاڑی کا افتتاح کر دیا گیا

ٹوکیو : ( ہم دوست نیوز ) اطلاعات کے مطابق جاپان نے دنیا کی سب سے پہلی ڈوئل موڈ گاڑی کا افتتاح کردیا ہے ۔ یہ گاڑی ریل ٹریک اور روڈ دونوں پر چل سکتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اس گاڑی کا افتتاح جاپان کے شہر توکو شیما میں ہوا ۔ یہ گاڑی انسان کو دہری سہولت فراہم کرتی ہے ۔ اس گاڑی میں ایک ہی وقت میں 21 مسافر سوار ہو سکتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق یہ گاڑی سڑک پر دوسری گاڑیوں کی طرح ٹائرز پر چلتی ہے ۔ اور جب انٹرچینج پر آتی ہے تو اس کے نچلے حصے میں موجود اسٹیل کے ٹائر ٹریک پر آ جاتے ہیں ۔ یہ گاڑی ریل پٹری پر ریل گاڑی کی طرح چلتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں
برطانوی کمپنی نے پہلی فارمولا الیکٹرک ریس کار متعارف کروا دی

ڈی ایم وی سروس چلانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی لوکل ٹرانسپورٹ کا بہترین متبادل ہوگی ۔ اس گاڑی کی رفتار روڈ پر سو کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ ریل کی پٹری پر ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ ہے ۔

Leave a Reply