سوچ کو ٹویٹ میں

سوچ کو ٹویٹ میں بدلنے کا کامیاب تجربہ

سوچ کو ٹویٹ میں بدلنے کا کامیاب تجربہ

کینبرا : ( ہم دوست نیوز ) اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا کی برین کمپیوٹر انٹر فیس کمپنی سنکرون نے دماغی مرض میں مبتلا شخص کے خیالات کو براہ راست ٹویٹس میں تبدیل کر دیا ہے ۔ سوچ کو ٹویٹس میں تبدیل کرنے کا یہ پہلا اور کامیاب تجربہ ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی برین کمپیوٹر انٹرفیس کمپنی سنکرون نے دماغی عارضے میں مبتلا ایک شخص کے دماغ میں ایک خاص چپ ڈالی تھی ۔ دماغی مرض میں مبتلا اس شخص نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے ہیلو ورلڈ ۔ اس شخص کی عمر باسٹھ سال ہے ۔

یہ بھی پڑھیں
طبی ٹیکنالوجی سے لیس انوکھی انگوٹھی

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بی سی آئی ٹیکنالوجی کا ایک اہم تجربہ ہے ۔ اس تجربے کی مدد سے آنے والے دنوں میں فالج کا شکار لوگ دنیا کے دیگر لوگوں سے رابطہ قائم کرنے کے قابل ہو جائیں گے ۔ کیونکہ وہ لوگ اپنی سوچ کو لکھ کر دوسروں تک پہنچا سکیں گے ۔

Leave a Reply