وان جھیل اور

وان جھیل اور تین ہزار سال پرانا قلعہ

وان جھیل اور تین ہزار سال پرانا قلعہ

وان جھیل ترکی کی سب سے بڑی جھیل ہے اور یہ اناطولیہ میں موجود ہے ۔ اس جھیل کی چوڑائی 80 کلومیٹر جبکہ اس جھیل کی لمبائی 120 کلو میٹر ہے ۔ جھیل وان کی گہرائی 457 میٹر ہے ۔ یہ جھیل سطح سمندر سے 1,719 میٹر کی بلندی پر واقع ہے ۔

ترکی میں موجود یہ جھیل 3755 مربع کلومیٹر رقبہ پر پھیلی ہے ۔ ترکی سے ایران جانے والی ریل گاڑی اس جھیل کے درمیان سے فیری کے ذریعے گزرتی ہے ۔

جھیل وان کے قریب ایک شہر ملازکرد واقع ہے ۔ اس شہر میں بازنطینی سلطنت اور سلجوقیوں کے درمیان جنگ لڑی گئی تھی ۔ جس کے تحت رومیوں کو ہمیشہ کے لئے اناطولیہ سے نکال باہر کیا گیا تھا ۔ یہ جنگ تاریخ کی فیصلہ کن جنگوں میں شامل ہوتی ہے ۔

یہاں پر سردیوں میں درجہ حرارت منفی 30 ڈگری تک بھی پہنچ جاتا ہے ۔ جب کہ جولائی میں یہاں کا درجہ حرارت 22 سے 25 ڈگری کے درمیان ہوتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں
پاکستان میں جھیلیں بننے میں غیر معمولی اضافہ

ایک ہزار قبل مسیح میں یہ جھیل وان ارمینی سلطنت کا مرکز ہوا کرتی تھی ۔ جھیل وان سے حال ہی میں 13 ہزار سال پرانا قلعہ دریافت ہوا ہے ۔ اس قلعے کی باقیات جھیل وان سے دریافت ہوئی ہیں ۔ اس قلعے کا تعلق ارارتو تہذیب سے ہے ۔ یہ تہذیب تقریبا تین ہزار سال پرانی ہے ۔

یہ قلعہ دریافت کرنے والی ٹیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ ارار تو تہذیب کے وقت لوگ اس جھیل کے اردگرد آباد تھے. اور اس کے ارد گرد لوگوں نے گھر اور گاؤں بھی تعمیر کر رکھے ہوئے تھے. کیوں کہ اس وقت اس جھیل کے پانی کا لیول کم تھا. پھر جیسے جیسے جھیل کا پانی بڑھتا گیا لوگ یہ علاقہ چھوڑ کے چلے گئے .

3 تبصرے “وان جھیل اور تین ہزار سال پرانا قلعہ

Leave a Reply