بزرگ امام مسجد کو قتل کر دیا گیا
انڈونیشیا : ( ہم دوست نیوز ) اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا کے ایک صوبے جنوبی سلاویسی میں نماز فجر کے وقت ایک بزرگ امام مسجد پر حملہ کر کے اس کو قتل کردیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی سلاویسی میں ایک شہری اپنے گھر سے مسجد کی طرف نماز فجر ادا کرنے کے لیے جا رہا تھا ۔ اس نے راستے میں ایک بوڑھے امام مسجد محمد یوسف کو شدید زخمی حالت میں دیکھا ۔ اس شہری نے 70 سالہ امام مسجد محمد یوسف کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا. لیکن بدقسمتی سے محمد یوسف جانبر نہیں ہو سکے ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ امام مسجد محمد یوسف کے سر پر کسی نے کوئی آہنی چیز مار دی تھی ۔ جس کی وجہ سے محمد یوسف کا بہت زیادہ خون بہہ گیا تھا. محمد یوسف کا زیادہ خون بہہ جانا ہی ان کی موت کا سبب بنا ۔
یہ بھی پڑھیں
اسلام آباد میں امام مسجد کا بہیمانہ قتل
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے امام مسجد کے قتل کے شبہ میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس قتل کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں. اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی قتل کی اصل وجوہات سامنے آ سکتی ہیں ۔