موٹر سائیکل گینگ

موٹر سائیکل گینگ کی فائرنگ سے 200 افراد ہلاک

موٹر سائیکل گینگ کی فائرنگ سے 200 افراد ہلاک

نائجیریا : ( ہم دوست نیوز ) اطلاعات کے مطابق نائیجیریا میں موٹر سائیکل گینگ کی اندھا دھند فائرنگ کی وجہ سے اب تک 200 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق نائجیریا کی ریاست زمفارا میں موٹر سائیکل سوار گینگ کی فائرنگ سے دو سو افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق نائجیریا میں یہ گروہ ڈاکو کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ ڈاکو کے اس گروہ کا کام علاقے سے جانوروں کو چوری کرنا اور لوگوں کو یرغمال بنا کر ان کا تاوان وصول کرنا ہے ۔

گزشتہ ہفتے نائجیریا کی حکومت نے ڈاکوؤں کے ان گروہوں کو دہشت گرد گروپ قرار دیا تھا ۔ جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے ان ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا ۔ اور انہیں ان کے ٹھکانوں سے نکلنے پر مجبور کر دیا تھا ۔

یہ ڈاکو گینگ کی شکل میں موٹرسائیکلوں پر مسلح ہو کر علاقے میں داخل ہوئے اور لوگوں پر فائرنگ کردی ۔ جس کے نتیجے میں اب تک 200 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں
ڈیرہ غازی خان میں لادی گینگ کے خلاف سیکورٹی اداروں کا آپریشن جاری

ان مسلح ڈاکووں نے لوگوں کے گھروں کو جلانے کے ساتھ ساتھ ان کی لاشوں کو بھی مسخ کر دیا تھا ۔ جب کہ ڈاکو علاقے سے دو ہزار سے زائد بھینسیں بھی چوری کر کے ساتھ لے گئے ۔

انسانی امور کی وزیر سعدیہ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد اب تک دس ہزار سے زائد لوگ بے گھر ہو چکے ہیں ۔ جبکہ بے شمار لوگ ابھی تک لاپتہ بھی ہیں ۔

واضح رہے کہ نائجیریا کے صدر نے اپنی عوام سے وعدہ کیا ہے کہ وہ ان مسلح گروہوں کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے انھیں ہمیشہ کے لئے ختم کر دیں گے ۔

Leave a Reply