گانا چلا کر ڈانس

گانا چلا کر ڈانس کرنے پر دلہن کو شادی ہال میں ہی طلاق

گانا چلا کر ڈانس کرنے پر دلہن کو شادی ہال میں ہی طلاق

طلاق کو ہر مذہب میں برا مانا جاتا ہے اور طلاق سے ہر مذہب میں ہی منع کیا گیا ہے ۔ لیکن ہر مذہب کے لوگ اپنی مذہبی تعلیمات کو پس پشت ڈال کر چھوٹی چھوٹی باتوں پر ایک دوسرے کو طلاق دے دیتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک شادی ہال میں دلہن نے ایک گانا چلوا کر اس پر ڈانس بھی کیا ۔ جس پر دولہا نے دلہن کو وہی شادی ہال میں ہی طلاق دے دی ۔

اطلاعات کے مطابق اس عراقی دلہن نے جو گانا چلایا ۔ اس کا پہلا جملہ ہی یہی ہے کہ تم میری طرف سے دی گئی سخت ہدایات پر عمل کرو گے ۔ اس گانے کے کچھ بول یہ بھی ہیں کہ میں تمہیں قابو کر لوں گی ۔ اور یہ بھی کہ میں تم پر حاوی رہوں گی ۔

یہ بھی پڑھیں
لپ اسٹک خراب ہو جائے گی، ماسک نہیں پہنوں گی، شوہر نے طلاق دے دی

جب یہ گانا دلہا اور اس کے گھر والوں نے سنا تو وہ سب مشتعل ہو گئے اور وہیں دلہن اور دلہن کے گھر والوں کے ساتھ لڑائی شروع کر دی ۔ اس لڑائی کا اختتام میرج ہال میں ہی طلاق پر ہوا ۔ یوں ایک گھر بسنے کی بجائے اجڑ گیا ۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے اسی گانے پر اردن میں بھی ایک دلہن کو طلاق ہو چکی ہے ۔ اس نے بھی اپنی شادی والے دن یہی گانا لگوایا تھا۔

اس طرح کا ایک واقعہ لبنان میں بھی پیش آچکا ہے ۔ جس میں دلہن کی طرح سے یہ گانا چلایا گیا تھا کہ گدھے مجھے تم سے محبت ہے ۔ یہ گانا سنتے ہی دولہا نے دلہن کو طلاق دے دی تھی ۔

Leave a Reply