سعودی عرب : ماسک

سعودی عرب : ماسک نہ پہننے پر ایک لاکھ ریال جرمانہ

سعودی عرب : ماسک نہ پہننے پر ایک لاکھ ریال جرمانہ

سعودی عرب : ( ہم دوست نیوز ) اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں ماسک نا پہننے والوں کو سخت سزا دی جائے گی ۔ لیکن اگر کوئی ماسک نہ پہننے کی دوبارہ غلطی کرتا ہے تو اسے ایک لاکھ ریال ڈالر جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے کرونا وائرس کے ساتھ ساتھ کرونا سے بچاؤ کے لیے بھی اقدامات اور احتیاطی تدابیر کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔ سعودی عرب نے اس حوالے سے ماسک نہ پہننے والوں کے لیے سخت سزا بھی مقرر کی ہے ۔ غیر ملکیوں اور ملکی باشندوں سمیت سب کو ماسک پہننے کی سختی سے تلقین کی ہے ۔

سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی ماسک نہیں لگائے گا تو اس کے خلاف کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔

سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر کوئی ماسک نہ پہننے کی دوبارہ غلطی کرے گا تو دوبارہ غلطی کی صورت میں اس پر دوگنا جرمانہ کیا جائے گا ۔ یہ جرمانہ ایک لاکھ ریال ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں
اومی کرون نے سعودی عرب میں خطرے کی گھنٹی بجا دی

سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی باشندے اور سعودی شہری کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں ۔ اور ماسک کا استعمال عمل میں لائیں ۔ تاکہ وہ اپنی صحت کے ساتھ ساتھ دوسروں کی صحت و سلامتی کے تحفظ کا ذریعہ بن سکیں ۔

Leave a Reply