بہو کو جہیز کے

بہو کو جہیز کے لیے ہراساں کرنے والی ساس کو سزا سنا دی گئی

بہو کو جہیز کے لیے ہراساں کرنے والی ساس کو سزا سنا دی گئی

بھارت : ( ہم دوست نیوز ) اطلاعات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے بہو کو جہیز کیلئے ہراساں کرنے والی ساس کو تین ماہ قید کی سزا سنا دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے بہو کو ساس کی جانب سے جہیز کے معاملے میں ہراساں کرنے کی وجہ سے سے ساس کو بھارتی قوانین کے تحت سزا سنادی ہے ۔

ساس پر الزام تھا کہ اس نے اپنی بہو کو جہیز کیلیے بہت زیادہ پریشان کر رکھا تھا ۔ جس کی وجہ سے بہو نے خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں
ساس نے داماد کو موت کے گھاٹ اتار دیا

عدالت نے اس 64 سالہ ساس کو تین ماہ کی سزا سناتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی بہو پر جہیز کی وجہ سے ظلم کرنا انتہائی سنگین جرائم میں آتا ہے ۔

بھارتی سپریم کورٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ایک عورت ہی دوسری عورت کو تحفظ نہیں دے گی تو اس سے صورتحال خراب ہوگی ۔

Leave a Reply