کویت نے 267 خواتین

کویت نے 267 خواتین کو ملک بدر کر دیا

کویت نے 267 خواتین کو ملک بدر کر دیا

کویت : ( ہم دوست نیوز ) اطلاعات کے مطابق کویت سے 267 خواتین سمیت 607 افراد کو ملک بدر کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کویت میں اس وقت غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ اور اسی کاروائی کے تحت کویت نے پچھلے گیارہ دنوں میں 607 غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کر دیا ہے ۔ ان 607 تارکین وطن میں 260 خواتین بھی شامل ہیں ۔

کویت میں غیر قانونی طور پر رہنے والے باشندوں کے خلاف کارروائی اس وقت عمل میں آئی ۔ جب قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کچھ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی گرفتار کیے گئے ۔

اطلاعات کے مطابق حکومت نے پچھلے چند مہینوں میں بار بار ان غیر قانونی تارکین وطن کو رعایت دی تھی۔ تاکہ وہ خود کو قانونی شکل دے سکیں ۔

کویتی وزارت داخلہ نے یہ بھی حکم جاری کیا ہے کہ جنہیں ملک بدر کیا جارہا ہے ۔ ان کے بینک اکاؤنٹس مکمل طور پر بند کر دیے جائیں ۔

یہ بھی پڑھیں
کویت حکومت کا بڑا اعلان۔۔۔بڑی خوشخبری

کویت کو خدشہ ہے کہ اگر یہ غیر قانونی طور پر رہنے والے غیر ملکیوں کے اکاؤنٹس بند نہ کیے گئے۔ تو وہ اس سے غیر قانونی سرگرمیاں بھی کر سکتے ہیں ۔

کویت کے وزارت داخلہ کے حکام نے کویتی بینکوں کو احکامات جاری کیے ہیں کہ ۔ جن بینک اکاؤنٹس کے غیر قانونی طور پر استعمال ہونے کا خدشہ ہے ۔ وہ تمام اکاؤنٹس منجمند کر دیئے جائیں ۔

Leave a Reply