ملکہ برطانیہ کی کچھ

ملکہ برطانیہ کی کچھ دلچسپ اور انوکھی باتیں

(ہم دوست نیوز): ملکہ برطانیہ کی کچھ دلچسپ اور انوکھی باتیں

ملکہ برطانیہ مزاجاً روایت پسند تو ہیں ہی لیکن ان کی کچھ عادتیں اتنی عجیب و غریب ہیں کہ سن کر یقین ہی نہیں آتا۔ آج ہم آپ کو ملکہ برطانیہ کی دلچسپ اور انوکھی عادتوں کے بارے میں بتاتے ہیں:

1.خون کی بوتل ساتھ رکھتی ہیں:
ملکہ جب بھی باہر نکلتی ہیں خاص طور پر بیرونِ ملک سفر کے لئے تو ملکہ کے ساتھ ایک ڈاکٹر خون کی کچھ بوتلیں ساتھ لے کر چلتا ہے۔ ڈاکٹر اور خون کی بوتلیں ساتھ رکھنے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ اگر ملکہ کو کوئی حادثہ پیش آجائے تو ڈاکٹر فوری طور پر انھیں طبی امداد دے سکے۔

2.آئس کیوب کی جگہ آئس بالز:
ملکہ کو آئس کیوبز بالکل پسند نہیں بلکہ کیوبز کے بجائے ملکہ اپنے مشروبات میں برف کے گولے ڈال کر پیتی ہیں۔ کیونکہ ملکہ کا کہنا ہے کہ مشروب میں کیوبز ڈالنے کی آواز بہت بری ہوتی ہے جبکہ برف کے گولے ڈالنے کی آواز خوبصورت ہوتی ہے۔

3.شاہی محل کی کھڑکیاں:
ملکہ برطانیہ کو ہر چیز میں پرفیکشن پسند ہے۔ خاص طور پر اپنے محل کے حوالے سے وہ کافی سنجیدہ رہتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ شاہی محل کی کھڑکیاں بھی بند رکھی جاتی ہیں کیونکہ ملکہ کے خیال میں شاہی محل بند کھڑکیوں کے ساتھ پرکشش لگتا ہے جبکہ کھڑکیاں کھلی ہوں تو محل کا حسن ماند پڑ جاتا ہے۔

4.ہر جوڑے کا نمبر ہوتا ہے:
ملکہ برطانیہ کے تمام جوڑوں کو باقاعدہ نمبر دیا گیا ہے تاکہ رجسٹر میں یہ درج کرنے میں آسانی ہو کہ ملکہ نے کس تقریب میں کون سا لباس پہنا تھا۔ وہ مخصوص طرز کے لباس پہنتی ہیں لیکن رنگوں کے معاملے میں ان کے پاس ہر طرح کی ورائٹی موجود ہے۔

Leave a Reply