ملک آذربائیجان کے بارے

ملک آذربائیجان کے بارے میں دلچسپ معلومات

ملک آذربائیجان کے بارے میں دلچسپ معلومات

آذربائیجان:(ہم دوست نیوز) اطلاعات کے مطابق آذربائیجان وہ ملک ہے جس کے لئے پاکستان نے آرمینیا کی سرکاری حیثیت کو آج تک قبول نہیں کیا۔ پاکستان ہمیشہ سے اپنے اس ساتھی کی مدد کرتا آیا ہے۔

اس ملک میں تعلیم کی شرح پاکستان سے زیادہ اور معیار بھی بہت عمدہ ہے۔ یہ ملک پاکستانیوں کو سستے پیکجز پر تعلیمی ویزے بھی فراہم کرتا ہے۔ آج ہم آپ کو آذربائیجان کے متعلق کچھ دلچسپ معلومات بتائیں گے۔

یہاں کے لوگ کالے تیل سے نہانا پسند کرتے ہیں۔ان کا ماننا ہے کہ تیل سے نہانے سے جلد کی بیماریاں ختم ہو جاتی ہیں۔ یہاں سونا بہت سستا ہے۔ یہاں کے مقامی لوگ بڑی تعداد میں سونا پہنتے ہیں۔

اس ملک کی روایت ہے کہ گھر کا کوئی ایک شخص لازمی سونے کے دانت لگواتا ہے تاکہ وہ خود کو سونے کی طرح خاص بنا سکے۔تاہم اس کے لئے گھر کے بڑوں کی اجازت لازمی لینی ہوتی ہے۔

آذربائیجان میں میٹھے کھانے بہت پسند کیے جاتے ہیں اور جب آپ کسی کے ہاں رشتہ لے کر جائیں اور وہ آپ کو میٹھی چائے پلائے تو اس کا مطلب رشتہ پکا۔ کم میٹھی چائے پلائے تو ابھی اور بات کریں گے لیکن اگر پھیکی چائے ہو تو اس کا مطلب ہے کہ رشتہ قطعاً نامنظور ہے۔

یہاں کے لوگ بچے کو نمک کے پانی سے نہلاتے ہیں تاکہ اس کی پیدائشی کھردری جلد نمکیات کی وجہ سے ختم ہو جائے اور بچہ نرم و ملائم ہوسکے۔ ادھر کے لوگ محبت کرنے والے ہوتے ہیں جو کسی کو دھوکہ نہیں دیتے لیکن اگر ان کے دل میں کسی کے لئے برائی ہو تو وہ محاوروں کی مدد سے بات کہہ دیتے ہیں۔

Leave a Reply