ایرانی صدرکادورہ

ایرانی صدرکادورہ قطر؛خطے میں تبدیلی کی گونج

ایرانی صدرکادورہ قطر؛خطے میں تبدیلی کی گونج

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی خلیجی ریاست قطر کے دورے پر ہیں۔وہاں وہ عالمی گیس سمٹ میں حصہ لیں گے۔سرکاری تقریب میں ابراہیم رئیسی کا استقبال قطری امیر نے کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر کا دورہ قطر وہاں ہونے والی عالمی گیس کے باعث ہے۔ اس تقریب میں گیس برآمد کرنے والے بڑے ممالک حصہ لے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ سمٹ ایک ایسے وقت پر ہو رہی ہے جب یوکرائن کا تنازع عالمی سیاسی بساط پر چھایا ہوا ہے۔امریکا سمیت مغربی دنیا کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ روس ہمسایہ ملک یوکرائن پر جلد حملہ کرنے والا ہے۔ تاہم اس ممکنہ نئی جنگ کے آغاز کو روکنے کے لئے سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں۔

ایرانی صدر رئیسی کے اس دورہ قطر کا اہم پہلو یہ بھی ہے کہ ایران عشروں سے امریکا کا حریف رہا ہے۔اس کے برعکس قطر کے امریکا کے ساتھ تعلاقات خوشگوار رہے ہیں۔اس طرح قطر تہران کے ساتھ اپنے تعلقات کو دیکھتے ہوئے ایران اور امریکا کے مابین سیاسی فضا کو بہتر بنانے میں بھی معاونت کرےگا۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر رئیسی کے دورے کے پہلے روز قطری امیر کی موجودگی میں دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کے 14 مختلف معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔یہ معاہدے ہوا بازی ، میڈیا ،تجارت ، جہاز رانی ،ثقافت ، بجلی اور تعلیم جیسے شعبوں میں بہتر اشتراک عمل کے لیے کیے گئے ہیں۔

Leave a Reply