عالمی ریکارڈ قائم

ایک تنے پر سینکڑوں ٹماٹر اگانے کا عالمی ریکارڈ قائم

ایک تنے پر سینکڑوں ٹماٹر اگانے کا عالمی ریکارڈ قائم

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق دنیا میں بہت سے لوگوں کو باغبانی کا شوق ہوتا ہے۔ایسے افراد نت نئے تجربات کرتے رہتے ہیں۔اب ایسے ہی ایک آدمی نے ایک تنے پر سینکڑوں ٹماٹر اگانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے ہرٹ فورڈ شائر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ایک ہی تنے پر سینکڑوں ٹماٹر اگا کر نیا ریکارڈ بنا دیا ہے۔اس نے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام لکھوا لیا ہے۔

کرکٹ میں انوکھا ریکارڈ قائم

اس انگلش باغبان کا نام ڈگلس اسمتھ ہے جو کہ سابقہ ​​ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔یہ ریکارڈ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے کسی کیلئے بھی توڑنا سخت امتحان بن چکا تھا۔

اسمتھ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے گرین ہاؤس میں پچھلے سال ایک تنے پر 839 ٹماٹر اگائے تھے۔جبکہ اب انہوں نے ایک ہی تنے پر 12 سو 69 ٹماٹر اگا کر نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔

اسمتھ نے مزید بتایا کہ انہیں یہ ریکارڈ بنانے میں کئی سال لگے ہیں۔

Leave a Reply