فروخت میں ریکارڈ اضافہ

کسی اشتہار کےبنا ٹیسلا کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق کسی اشتہار کے بنا ٹیسلا کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کا شمار ایسے افراد میں ہوتا ہے کہ جوپتھرکوبھی ہاتھ لگا کرسونا بناسکتے ہیں۔

ایلون مسک کی کمپنی اپنی کاروں کی فروخت کیلئے کسی قسم کی اشتہاری مہم نہیں چلاتی۔تاہم ایلون مسک اپنے متنازعہ بیانات اور ٹوئٹس کی وجہ سے آئے روزشہ سرخیوں کا حصہ بنے رہتے ہیں۔بس یہی چیز ٹیسلا کیلئے اشتہارکا کام کرتی ہے۔

ایلون مسک نے بتادیا مریخ پر کن لوگوں کیلئے جگہ نہیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرونا کے باعث ٹیسلا کی لاگت میں ہونے والے اضافے کے باجود رواں سال کے ابتدائی 3 مہینوں میں کمپنی 3 ارب تیس کروڑ ڈالرکا منافع کما چکی ہے۔جبکہ صارفین ٹیسلا کیلئے زیادہ رقم ادا کرنے پربھی راضی ہیں۔

اس سلسلے میں ٹیسلا کا کہنا ہے کہ ہم نے 3 ماہ کے عرصے 68 فیصد سے زیادہ کاروں کی ڈیلیوری کی ہے۔اسی طرح اگر خام مال کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑا تواس میں مزید اضافہ ممکن ہے۔

ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیسلا نے 3ماہ کے انتہائی قلیل عرصے میں 3 لاکھ 10 ہزارسے زیادہ کاریں صارفین کے حوالے کی ہیں ۔جبکہ ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو آفیسرایلون مسک نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ کمپنی گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال 60 فیصد سے زائد کاریں تیار کرےگی۔

واضح رہےکہ کرونا پابندیوں کی وجہ سے ٹیسلا کی شنگھائی میں واقع فیکٹری کو حال ہی میں بند کردیا گیا تھا۔جس کو اب رواں ماہ ہی دوبارہ کھولا گیا ہے۔

کسی اشتہار کےبنا ٹیسلا کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ” ایک تبصرہ

Leave a Reply