ہزاروں کی موٹر سائیکل

ہزاروں کی موٹر سائیکل پر لاکھوں روپے مالیت کی نمبر پلیٹ

نئی دہلی:(ہم دوست نیوز) اطلاعات کے مطابق بھارت کے شہر چنڈی گڑھ کے رہائشی برج موہن نے من پسند نمبر پلیٹ حاصل کرنے کیلئے لاکھوں روپے لٹا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق برج موہن نے 71 ہزار بھارتی روپے کی مالیت کی ایک موٹر سائیکل خریدی تھی۔ انہوں نے اس پر 15 لاکھ 44 ہزار روپے کی فینسی نمبر پلیٹ لگوائی ہے۔

کے جی ایف ٹو کا ڈائیلاگ ایک مداح نے شادی کارڈ پر لکھوالیا

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چندی گڑھ رجسٹر اینڈ لائسنسنگ اتھارٹی کیجانب سے حال ہی میں ایک نیلامی منعقد کی گئی تھی۔جس میں برج موہن نے یہ فینسی نمبر پلیٹ خریدی۔اس نمبر کی بولی 5 لاکھ روپے سے شروع ہوئی جو کہ ساڑھے 15 لاکھ پر ختم ہوئی تھی۔

بھارتی شہری موہن کیجانب سے موٹر سائیکل کیلئے خریدا گیا نمبر 0001 ہے۔شہری نے بتایا کہ ابھی وہ یہ نمبر پلیٹ اپنی موٹر سائیکل پر لگارہے ہیں۔ تاہم دیوالی کے موقع پر نئی گاڑی خرید کر اس نمبر پلیٹ کو وہاں منتقل کردیں گے۔

رپورٹس کے مطابق دراصل 0001 سیریرز کے نمبر پلیٹس دراصل 179 سرکاری گاڑیوں میں استعمال ہورہے ہیں جن میں سے چار ہریانہ کے وزیراعلیٰ کی ملکیت ہیں۔

ہزاروں کی موٹر سائیکل پر لاکھوں روپے مالیت کی نمبر پلیٹ” ایک تبصرہ

Leave a Reply