واٹس ایپ ایک اور

واٹس ایپ ایک اور زبردست فیچر متعارف کروانے میں کامیاب

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق واٹس ایپ پیغام رسانی کیلئے دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلیکیشن ہے۔ جس کی انتظامیہ کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔جس میں گروپ ایڈمن کی سہولت کیلئے کسی بھی گروپ میں میمبرز کی استعداد بڑھا دی گئی ہے۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب ایٹ انفو کی انتظامیہ نے نیا فیچر 5 مئی کو متعارف کروادیا ہے۔ تاہم فوری طور پر برازیل سمیت دیگر کچھ ممالک کے افراد اس کو استعمال نہیں کر پائیں گے۔

ایمن سلیم نے عامر لیاقت کو زبردست انٹرٹینر قرار دے دیا

واٹس ایپ انتظامیہ نے گروپ میں ارکان کی تعداد 256 سے بڑھا کر 512 تک کرنے کا نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے۔جس کو تمام صارفین تک دستیاب ہونے میں ایک سے ڈیڑھ ہفتہ لگ جائے گا۔

اس سے پہلے بھی واٹس ایپ نے کسی بھی میسیج پر ری ایکشن کے ذریعے اظہار رائے کرنے کا فیچر بھی متعارف کروایا تھا۔ تاہم اس فیچر کو بھی دنیا بھر کے صارفین کو استعمال کرنے کیلئے ایک سے ڈیڑھ ہفتے تک رسائی ملنے کا امکان ہے۔

Leave a Reply