رنویر سنگھ کا شاہ

رنویر سنگھ کا شاہ رخ خان سے متعلق اہم انکشاف

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکار رنویر سنگھ نے بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار شاہ رخ خان سے متعلق اہم انکشاف کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکار رنویر سنگھ نے شاہ رخ خان کی بالی ووڈ کیلئے خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اداکار شاہ رخ خان عظیم اداکار ہیں۔بھارتی شوبز انڈسٹری کو اُنہوں نے ہی بنایا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ انڈسٹری کے کنگ ہیں۔

سعودی عرب کیجانب سے تعلیم کے شعبےمیں ترقی کی جارہی ہے،رانا تنویر حسین

رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ اداکار نے جو مال بنایا ہے اس میں اپنی دکان چلا رہا ہے۔یہ حقیقت ہے کہ آج بھارتی فلم انڈسٹری جیسی نظر آتی ہے اس کو ایسا بنانے والے شاہ رخ خان ہیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان نے انٹرٹینمنٹ کیلئے ایک خاص معیار بنا دیا ہے۔ پھرچاہے وہ لائیو شوز ہوں یا ایوارڈ شوز ۔انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان کیلئے میرے دل میں بہت محبت اور احترام ہے۔ شاہ رخ خان کو ایک مرتبہ پھر سے اسکرین پر دیکھنے کیلئے بہت بے صبری سے انتظار ہے۔

Leave a Reply