جدہ جانے والے مسافر

جدہ جانے والے مسافر سے منشیات برآمد

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق ایئر پورٹس سیکورٹی فورس نے کاروائی کرتے ہوئے جدہ جانے والے مسافر سے منشیات برآمد کرلی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایئرپورٹس سیکورٹی فورس کیجانب سے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کی گئی ہے ۔جس کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے جدہ جا نیوالے مسافر سے 1.034 کلو گرام ہیروئن برآمد کی ہے۔

عمران خان کے جلسے سے متعلق رانا ثناءاللہ نے بڑا دعویٰ کردیا

ترجمان اے ایس ایف نے بتایا ہے کہ احسان اللہ نام کے مسافر نے بیگ کی تہہ کے اندر کپڑے میں جیب کی طرح سلائی کیے گئے 13 چھوٹے چھوٹے پیکٹوں میں ہیروئن مہارت سے چھپا رکھی تھی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کرتے ہوئے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزم کو برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کیلئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کچھ دن پہلے بھی اے این ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی تھیں۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف اور اے این ایف کیجانب سے کی گئی مشترکہ کارروائی کے دوران 25 سالہ نوجوان عاصم شہزاد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

2 تبصرے “جدہ جانے والے مسافر سے منشیات برآمد

Leave a Reply