دنیا کا بلند ترین پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ ہے ۔ اس کی بلندی 29,028 ہے ۔ یہ سلسلہ کوہ ہمالیہ میں واقع ہے ۔ اس پہاڑ کو سب سے پہلے 1953 ء میں سر کیا گیا تھا ۔
دنیا کا دوسرا بلند ترین پہاڑ کے ٹو ہے ۔ اس کی بلندی 28,251 فٹ ہے ۔ یہ سلسلہ کوہ قراقرم میں واقع ہے ۔ اس پہاڑ کو سب سے پہلے 1954 ء میں سر کیا گیا ۔
کنگچنجنگا دنیا کا تیسرا بلند ترین پہاڑ ہے ۔ یہ 28,169 فٹ بلند ہے ۔ یہ سلسلہ کوہ ہمالیہ میں واقع ہے ۔ اسے سب سے پہلے 1955 ء میں سر کیا گیا تھا ۔
لہوٹسے دنیا کا چوتھا بلند ترین پہاڑ ہے ۔ اس کی بلندی 27940 فٹ ہے ۔ یہ سلسلہ کوہ ہمالیہ میں واقع ہے ۔ اسے سب سے پہلے 1956ء میں سر کیا گیا ۔
مکلو دنیا کا پانچواں بلند ترین پہاڑ ہے ۔ اس کی بلندی 27,838 فٹ ہے ۔ یہ پہاڑ سلسلہ کوہ ہمالیہ میں واقع ہے ۔ اس کو 1955 ء میں پہلی بار سر کیا گیا ۔
چواویو دنیا کا چھٹا بلند ترین پہاڑ ہے ۔ اس کی بلندی 26،864 فٹ ہے ۔ یہ سلسلہ کوہ ہمالیہ میں واقع ہے ۔ اسے 1954 ء میں سر کیا گیا ۔
دہولاگری دنیا کا ساتواں بلند ترین پہاڑ ہے ۔ اس کی بلندی 26,795 فٹ ہے ۔ یہ سلسلہ کوہ ہمالیہ میں واقع ہے ۔ اسے 1960 ء میں پہلی بار سر کیا گیا ۔
مناسلو دنیا کا آٹھواں بلند ترین پہاڑ ہے ۔ اس کی بلندی 26781 فٹ ہے ۔ یہ سلسلہ کوہ ہمالیہ میں واقع ہے ۔ اسے سب سے پہلے 1956ء میں سر کیا گیا ۔
نانگا پربت دنیا کا نواں بلند ترین پہاڑ ہے ۔ اس کی بلندی 26,657 فٹ ہے ۔ یہ سلسلہ کوہ ہمالیہ میں واقع ہے ۔ اسے 1953ء میں سر کیا گیا ۔
اناپورنا دنیا کا دسواں بلند ترین پہاڑ ہے ۔ اس کی بلندی 26,545 فٹ ہے ۔ یہ سلسلہ کوہ ہمالیہ میں واقع ہے ۔ اسے 1950 ء میں پہلی بار سر کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں
جنرل نالج (102)