امیتابھ بچن اور شاہ

امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان سمیت متعدد بالی ووڈ اسٹارز پر مقدمہ

ممبئی:(ہم دوست نیوز) اطلاعات کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکاروں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، رنویر سنگھ اور اجے دیوگن کو تمباکو اور گٹکا برانڈ کی تشہیر کرنا مہنگا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ان فلم اسٹارز کے تمباکو اور گٹکے برانڈ کے اشتہار میں کام کرنے پر تمنا ہاشمی نامی سوشل ایکٹویسٹ نے مقامی عدالت میں مقدمہ درج کروایا ہے ۔جبکہ کیس کو سماعت کیلئے بھی مقرر کرلیا گیا ہے۔

پوری قوم حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کیلئے تیار ہے، شفقت محمود

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شاہ رخ، اجے،امیتابھ اور رنویر کو بہار کورٹ میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ مدعی نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ نامور فلمی شخصیات اپنی شہرت کا غلط استعمال کررہے ہیں۔

تمنا ہاشمی کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ اسٹارز کو کم عمر لڑکے لڑکیاں اور بچے بھی فالو کرتے ہیں اگر وہ تمباکو اور گٹکے جیسے برانڈ کی تشہیری مہم میں شامل ہوں گے تو ان مداحوں کے ذہنوں پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔جس کے بعد وہ بھی غلط اشیا کا استعمال کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ بھارتی اداکاروں کیخلاف کیس کی پہلی سماعت رواں ماہ 27 مئی کو بہار کورڈ میں ہوگی۔

امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان سمیت متعدد بالی ووڈ اسٹارز پر مقدمہ” ایک تبصرہ

Leave a Reply