یاسین ملک کی سزا

یاسین ملک کی سزا سے متعلق فیصلہ محفوظ، ساڑھے 3 بجے سنایا جائے گا

نئی دہلی :(ہم دوست نیوز)اطلاعات کے مطابق بھارت کی عدالت نے حریت رہنمایاسین ملک کی سزا سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جو کہ آج بھارتی وقت کے مطابق ساڑھے 3 بجے سنایا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی خصوصی عدالت میں حریت رہنما یاسین ملک کو جھوٹے مقدمات میں سزا سنانے کے لیے سماعت ہوئی۔اس موقع پر یاسین ملک کو سخت سیکورٹی کے حصار میں عدالت میں لے جایا گیا۔

بینک ملازمین کو اے ٹی ایم میں کم سے کم کیش رکھنے کی ہدایات

بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نے عدالت سے یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی استدعا کی ہے۔جس پر عدالت کی جانب سے فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔

بھارتی وقت کے مطابق محفوظ فیصلہ ساڑھے 3 بجے دوپہر کو سنایا جائے گا۔ جس کے بعد یاسین ملک کو بھارت کی خصوصی عدالت سے واپس جیل بھیج دیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی عدالت نے یکطرفہ ٹرائل کرنے کے بعد 19 مئی کو یاسین ملک کو 2017میں درج کیے گئے ایک جھوٹے کیس میں مجرم قرار دیا تھا۔جس کے باعث یاسین ملک طویل عرصے سے نئی دہلی کی تہاڑجیل میں قید ہے۔

یاد رہے کہ یاسین ملک کو جعلی مقدمے میں مجرم قرار دینے کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال ہے۔

دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ قابض فورسز کی جانب سےضلع بارہ مولہ میں 3کشمیری شہید کردئیے گئے ہیں۔

یاسین ملک کی سزا سے متعلق فیصلہ محفوظ، ساڑھے 3 بجے سنایا جائے گا” ایک تبصرہ

Leave a Reply