نامور شاعر منور رانا

نامور شاعر منور رانا کی طبیعت تشویش ناک ہو گئی

لکھنؤ:(ہم دوست نیوز) اطلاعات کے مطابق نامور شاعر منور رانا کی طبیعت تشویش ناک ہو گئی ہے۔جس کے باعث انھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے نامور شاعر اور مشاعروں میں بے حد مقبول شاعر منور رانا کی طبیعت خراب ہوگئی، جس پر انھیں اسپتال داخل کر دیا گیا ہے۔

صرف سیاستدانوں پر یقین سے ملک ترقی نہیں کرے گا، جنید خان

شاعر منور رانا کو علاج کیلئے “ایس جی پی جی آئی” لکھنؤ میں داخل کروایا دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کی حالت تشویش ناک ہے اور ان کی سرجری کی جائے گی، جس کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق منور رانا گردے کی تکلیف کی وجہ سے ڈائیلاسز پر ہیں اور ان کا علاج دہلی میں کیا جا رہا تھا۔

منگل کے دن اچانک ان کی طبیعت خراب ہو گئی۔ جس پر ان کے اہل خانہ نے انھیں لکھنؤ کے سنجے گاندھی پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کروادیا، وہاں کے ڈاکٹروں نے آپریشن کا مشورہ دیا ہے۔

خیال رہے کہ پی جی آئی کی پبلک ریلیشن آفیسر کسم یادو کے کا کہنا ہے کہ منور رانا کو اس سے پہلے دل کا دورہ پڑا تھا اور تب بھی یہاں داخل کروایا گیا تھا۔تاہم ان کو گردے کا مسئلہ ہے اور اس کا اثر جسم کے متعدد اعضا پر ہو رہا ہے۔

نامور شاعر منور رانا کی طبیعت تشویش ناک ہو گئی” ایک تبصرہ

Leave a Reply