بی جے پی کا

بی جے پی کا “جناح ٹاور” کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق انتہا پسند بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں جناح ٹاور کا نام تبدیل کیا جائے ۔

تفصیلات کے مطابق انتہا پسند بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی سکریٹری سنیل دیودھر سمیت متعدد رہنماؤں اور کارکنان نے بھارت کے “جناح ٹاور سینٹر” کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

علی زیدی کے گھر پولیس کا چھاپہ، پی ٹی آئی رہنما شدید برہم

بی جے پی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ٹاور کا نام سابق بھارتی صدر اے پی جے عبدالکلام کے نام پر رکھا جائے۔

خیال رہے کہ پارٹی کارکنان نے احتجاج اور جناح ٹاور تک مارچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔لیکن پولیس نے مداخلت کی اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بی جے پی کے رہنما نے پارٹی قائدین کیخلاف پولیس کی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ “مجھے حیرت زدہ ہوں کہ ہم آندھرا پردیش میں رہتے ہیں یا پھر پاکستان میں۔”

واضح رہے کہ اس سے پہلے بی جے پی رہنما نے “تاج محل” میں ہندو دیوتاؤں کی مورتیوں کی موجودگی کا دعویٰ کیا تھا۔اس کیلئے “تاج محل” کے بند 22 کمروں کو کھولنے کیلئے ہائی کورٹ میں پیٹیشن بھی دائر کی گئی تھی۔

دوسری طرف 12 مئی کو الہ آباد ہائی کورٹ کی جانب سے اس درخواست کو مسترد کر دیاگیا تھا۔

3 تبصرے “بی جے پی کا “جناح ٹاور” کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ

Leave a Reply