بھارت کی ریاستی

بھارت کی ریاستی دہشت گردی، 3 نوجوان شہید

سرینگر:(ہم دوست نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی دن بدن بڑھتی جارہی ہے ۔بھارتی فورسز نے 3 کشمیری نوجوان شہید کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیرکے علاقے کپواڑہ میں فائرنگ کرکے 3کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ان نوجوانوں کو نام نہاد سیکورٹی آپریشن کی آڑ میں قتل کیا گیا ہے۔

بی جے پی کا “جناح ٹاور” کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ

واضح رہے کہ قابض بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اورگھرگھرتلاشی کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔

دوسری طرف مختلف علاقوں میں حریت رہنما یاسین ملک کی سزا کیخلاف مظاہرہ کیے جارہے ہیں۔مظاہرہ کرنے والے سیکڑوں مظاہرین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گا۔اس کے علاؤہ متعدد مظاہرین کو بھارت کیخلاف نعرے لگانے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کل بھارت کی عدالت نے جھوٹے مقدمے میں حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔بھارت کی قابض فورسز گزشتہ 2 دن میں 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کرچکی ہیں۔

Leave a Reply