عالمی عدالت انصاف جائیں

یاسین ملک کی سزا کیخلاف عالمی عدالت انصاف جائیں گے،مشعال ملک

لاہور:(ہم دوست نیوز) اطلاعات کے مطابق کل بھارت کی عدالت نے حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا دی ہے۔جس کے بعد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی عدالت کیجانب سے یاسین ملک کودی جانے والی سزا کیخلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مشال ملک نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی عدالت کی یاسین ملک کو سنائی جانے والی سزا ناقابل قبول اور انصاف کا قتل ہے، ہم ہار نہیں مانیں گے۔

بی جے پی کا “جناح ٹاور” کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کی سزا کیخلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا جائے گا۔عدالتی فیصلہ یکطرفہ ہے جو کشمیری عوام کو کسی صورت قبول نہیں۔

مشعال ملک نے مزید کہا کہ بھارتی حکام نے کشمیر کی سب سے پرامن اور سب سے زیادہ طاقت ور آواز کو چپ کروانے کیلئے عدالت میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کی جان کو خطرہ ہے۔اس سے پہلے بھی درجنوں کشمیری رہنماؤں کو تشدد کر کے شہید کیا جاچکا ہے یا پھر موت کی سزا سنائی گئی ہے۔

یاسین ملک کی سزا کیخلاف عالمی عدالت انصاف جائیں گے،مشعال ملک” ایک تبصرہ

Leave a Reply