نوجوت سنگھ سدھو جیل

نوجوت سنگھ سدھو جیل میں کلرک بن گئے

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق اپوزیشن جماعت کانگریس سے تعلق رکھنے والے معروف سیاستدان اور سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو جیل میں بطور کلرک کام کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سدھو سنگھ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر باہر جا کر کام نہیں کر سکتے۔ اس لیے وہ اپنے بیرک میں ہی کام کریں گے۔ جس کیلئے انہیں فائلز بھی ان کے بیرک میں ہی پہنچائی جائیں گی۔

میزبان ندا یاسر کی ماہانہ تنخواہ کتنی ہے ؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل میں پہلے 3 ماہ مجرموں کو بغیر اجرت کام کرنے کی تربیت دی جاتی ہے۔جس کے بعد ہر مجرم کو درجہ بندی کے لحاظ سے 30 سے 90 بھارتی روپے روزانہ اجرت دی جاتی ہے۔ جبکہ مجرموں کو اجرت کے پیسے ان کے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ 34 برس پرانے روڈ ریج کا فیصلہ حال ہی میں سنایا گیا ہے۔یہ کیس سڑک پر ہونے والے جھگڑے کے دوران ہلاک ہونے والے ایک شخص کی ہلاکت سے متعلق تھا۔جس کا فیصلہ حال ہی میں بھارتی سپریم کورٹ نے سنایا ہے۔ جس کے مطابق سدھو سنگھ کو ایک سال کی سزا اور جرمانہ سنایا گیا۔

خیال رہے کہ 1988 میں روڈ پر پارکنگ کے تنازع کیلئے ہونے والے ایک جھگڑے کے دوران نوجوت سنگھ سدھو اور ان کے ساتھی نے گرنام سنگھ کو گاڑی سے نکال کر گھسیٹا اور ان کو مارا۔ جس سے وہ شخص ہلاک ہوگیا۔ متاثرہ شخص کی فیملی نے سدھو کیخلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔

1999 میں بھارتی سپریم کورٹ نے سدھو سنگھ اور ان کے ساتھی کو ناکافی شواہد کی وجہ سے مقدمے سے بری کردیا تھا۔تاہم اب پھر اس فیصلے کو ہریانہ اور پنجاب کی ہائیکورٹس میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ جہاں ان دونوں عدالتوں نے سدھو سنگھ کو مجرم قرار دیتے ہوئے 3 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

Leave a Reply