بینڈ بی ٹی ایس کے

صدر جو بائیڈن، مشہور کورین بینڈ بی ٹی ایس کے مشکور

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے رواں ہفتے مشہورِ زمانہ کورین بینڈ بی ٹی ایس کو وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ایکشن تقریب میں مدعو کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صدر جو بائیڈن نے کورین بینڈ بی ٹی ایس سے اپنی ملاقات کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

بشریٰ انصاری نے سدھو موسے والا کے لیے کی گئی پوسٹ ڈیلیٹ کردی

جو بائیڈن نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ”کورین بینڈ بی ٹی ایس سے ملاقات کر کے بہت اچھا لگا۔”

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں بی ٹی ایس کا ایشیائی مخالف امتیازی سلوک اور نفرت انگیز جرائم میں اضافے سے متعلق بیداری پیدا کرنے کیلئے بھی شکریہ ادا کیا۔

اس ملاقات میں امریکی صدر جو بائیڈن کی کورین پاپ بینڈ سے ایشیائی لوگوں کیخلاف امتیازی سلوک اور نفرت انگیز جرائم کی روک تھام سے متعلق گفتگو ہوئی۔

اُنہوں نے اپنی ٹوئٹ میں بی ٹی ایس کا ایشیائی مخالف امتیازی سلوک میں اضافے سے متعلق بیداری پیدا کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

صدر جو بائیڈن نے ٹوئٹر صارفین سے وعدہ کیا کہ وہ جلد ہی بی ٹی ایس سے ہونے والی اپنی ملاقات کی باقی تفصیلات بھی سوشل میڈیا پر شیئر کریں گے۔

واضح رہے کہ بی ٹی ایس گروپ گلوکاری کے ساتھ ساتھ سماجی مسائل پر بھی آواز اٹھا رہا ہے۔ بینڈ نے حال ہی میں یونیسیف کی ایک مہم میں شمولیت اختیار کی ہے۔

خیال رہے کہ اس کے علاؤہ کورین پاپ بینڈ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی اپنی پرفارمینس دیکھا چکا ہے۔

Leave a Reply