بیک وقت 9 شادیاں

بیک وقت 9 شادیاں کر کے پر سکون زندگی گزارنے والی خاتون

بھارت (ہم دوست نیوز) اطلاعات کے مطابق بھارت میں ایک خاتون کی بیک وقت 9 خفیہ شادیوں کے انکشاف نے سب کو حیران و پریشان کر کے رکھ دیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے اس معاملے میں تحقیقات شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریاست تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں سواپنا کرانتی نامی خاتون نے خفیہ طور پر 9 الگ الگ مردوں سے شادیاں کر رکھی ہیں لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ اس خاتون نے کسی بھی شوہر کو اس معاملے کا کوئی علم نہیں ہونے دیا۔

سواپنا کرانتی نے اپنے کسی بھی شوہر سے علیحدگی اختیار نہیں کی ہوئی ۔ بلکہ وہ ان سب کی آنکھوں میں دھول جھونک کر انتہائی پُرسکون زندگی گزار رہی تھی۔

تاہم سواپنا کے ایک شوہر کو جب اس بات کا علم ہوا تو اس نے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا جس پر خاتون نے اپنے اس شوہر کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی اور پولیس سے خاتون پر کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔خاتون نے پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج بھی کیا تو اس کا شوہر بھی وہاں پہنچ گیا اور اس نے اپنی بیوی کی دیگر خفیہ شادیوں کی تفصیلات اور ان کے شواہد بھی پولیس کے حوالے کر دیئے ۔ شواہد دیکھ کر پولیس افسران بھی حیرت زدہ رہ گئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے اس معاملے کی جانچ پڑتال کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم ابھی تک خاتون کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں
خواجہ سرا پر تیزاب پھینکنے والا سنگدل اپنے ساتھی سمیت گرفتار

Leave a Reply