بچے کو ڈسنے کے بعد

بچے کو ڈسنے کے بعد سانپ تڑپ تڑپ کر مر گیا

بھارت : (ہم دوست نیوز) اطلاعات کے مطابق بھارت میں 4 سالہ بچے کو ڈسنے والا انتہائی خطرناک سانپ حیران کُن طور پر خود ہی تڑپ تڑپ کر مر گیا جب کہ بچہ سانپ کے ڈسنے کے بعد بھی بالکل صحت مند ہے۔

یہ واقعہ گذشتہ روز ریاست بہار کے شہر گوپال گنج میں پیش آیا ہے ۔ جہاں 4 سالہ بچہ اپنے گھر کے باہر دیگر بچوں کے ساتھ کھیلنے میں مصروف تھا کہ اس دوران ایک انتہائی خطرناک سانپ نے بچے کو کاٹ لیا جب کہ اس دوران کھیلتے ہوئے دیگر بچے ڈر کر بھاگ گئے۔ بچوں کا شور سن کر آس پاس موجود لوگ سانپ کو مارنے کے لیے لاٹھی اور ڈنڈے لے کر پہنچے ۔ جب لوگ سانپ کو مارنے کے لیے وہاں پہنچے تو دیکھا کہ تب تک سانپ تڑپ تڑپ کر مر چکا تھا۔

بچے کے اہل خانہ نے متاثرہ بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے بچے مکمل معائنہ کر کے بچے کو صحت مند قرار دے دیا ہے ۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچے کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔

بچے کے علاج کی آسانی کے لیے اہل خانہ اس مرے ہوئے سانپ کو بھی اسپتال لے گئے تھے۔ بہرحال ڈاکٹرز بھی اس سارے واقعے سے پریشان ہیں کہ زہریلا سانپ بچے کو کاٹ کر خود کیسے تڑپ تڑپ کر مر گیا اور یہ بات ابھی تک ایک معمہ بنی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں
شانتی نگر میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق

Leave a Reply