سعودی عرب کا مہنگائی

سعودی عرب کا مہنگائی کے ستائے شہریوں کی مالی امداد کا اعلان

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی عرب میں مہنگائی کے ستائے شہریوں کی مالی امداد کا اعلان کیا ۔

تفصیلات کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مہنگائی کے اثرات کم کرنے کے لئے 20 ارب ریال کی منظوری دے دی ۔

ہمارے پاس موسم سرما کیلئے گیس نہیں، وزیر پیٹرولیم

سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ رقم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سفارش پر منظور کی گئی ہے، رقم کا نصف حصہ سٹیزن اکاؤنٹ پروگرام اور سوشل انشورنس میں جائے گا۔

سعودی میڈیا کے مطابق 2 ارب ریال 2022 کے دوران سماجی کفالت کے مستحقین میں تقسیم کیے جائیں گے، سماجی کفالت کے مستحقین کو یہ زر اعانت صرف ایک بار دیا جائے گا۔

سٹیزن اکاؤنٹ پروگرام میں نئے اندراج کی بھی منظوری دی گئی ہے، 8 ارب ریال رواں مالی سال کے آخر تک سٹیزن اکاؤنٹ پروگرام کے صارفین کو اضافی مالی مدد کے طور پر تقسیم کیے جائیں گے۔

مویشیوں کی افزائش کرنے والے چھوٹے سرمایہ کاروں میں 408 ملین ریال بطور اعانت تقسیم کیے جائیں گے۔

2 تبصرے “سعودی عرب کا مہنگائی کے ستائے شہریوں کی مالی امداد کا اعلان

Leave a Reply